صفراء
پت، زرد رنگ کا تیز تلخ خلط ہے جو جگر کے اندر پیدا ہوکر کچھ توپتے میں جمع رہتا ہے ،جہاں سے ضرورت کے وقت تراوش کر کے غذا کے ہضم اور فضلات کے اخراج میں مدد دیتا ہے ،اور کچھ خون میں مل جل کر پھیپھڑوں کو اور دوسرے اسی طرح کے گرم وخشک اعضاء کی غذا بن جاتا ہے ،منفعت کے لحاظ سے اس کا درجہ بلغم کے بعد ہے ،مزاج گرم تر ہے ،خون کو رقیق کر کے باریک رگوں میں پہنچنے کے قابل بنا دیتاہے، آنتوں پر چھائے ہوئے لیس دار بلغم کو دھو ڈالتا ہے۔
