طب
وہ علم جس کے قوانین کی رعایت ملحوظ رکھنے سے بدن انسانی کی صحت محفوظ رہ سکے اور انسان امراض سے بچتا رہے۔ طب علمی کے اجزاء یہ ہیں:
۱-امور طبعیہ کا علم ۲-بدن کے حالات کا علم ۳-اسباب کا علم۴-علامات کا علم۔
علم طب کا ماخذ اور ا س کی بنیاد تجربات پر مبنی ہے۔ طبقات الاطباء میں یہ روایت بیان کی گئی ہے کہ طب کا کچھ حصہ بعض انبیاء کرام پر بطور وحی نازل ہوا ہے۔ اس روایت کی صحت کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ حکیم انسانیت طبیب ارواح و اجسام سرورکائنات وموجودات کا ارشاد ہے کہ :
’’العلم علمان: علم الادیان وعلم الابدان‘‘
اس سے علم طب کی اہمیت اور اس فن کے تقدس کا بھی اندازہ کیا جاسکتا ہے۔