طرد و عکس
کسی حکم کی علت معلوم کرنے کے متعدد طریقوں میں سے ایک طریقہ ’’طرد و عکس‘‘ ہے ، یعنی کسی حکم کا اپنی علت کے ساتھ رہنا ہے علت کے پائے جانے کی صورت میں بھی اور نہ پائے جانے کی صورت میں بھی، یعنی جب علت پائی جائے تو حکم بھی پایا جائے اور جب علت معدوم ہو تو حکم بھی معدوم ہو، مثلا شراب جب تک نشہ آور ہے حرام ہے اور جب سرکہ بن جائے اور نشہ ختم ہو جائے تو حرام نہیں ہے اور اس کا دوسرا نام ’’دوران‘‘ بھی ہے۔