عام

عموم سے نکلا ہے۔ عام میں شمول ہوا کرتا ہے۔ عام طور پر کہاجاتا ہے کہ بارش عام طور پر ہورہی ہے جب کہ وہ تمام مقامات پر برسے اور سارے علاقے کو یا چند مقامات کو اپنی لپیٹ میں لے لے یعنی شامل کر لے ، اس کا مقابل خاص ہے۔

عام کو’’ مطلق‘‘ سمجھنے کی غلطی نہ کرنا چاہئے، اس لئے کہ عام کی طرح مطلق سب کو، یعنی جمیع اشیاء کو محیط اور شامل نہیں ہوا کرتا ، بلکہ اس کا احاطہ واحد غیر معین کے شمول تک رہتا ہے ، مطلق کا مقابل مقید ہے،عام میں تمام اشیاء اجزاء اور افراد شامل ہیں۔

error: Content is protected !!