عقل
ایک ایسا جوہر ہے جو مدرک کلیات ہے اور اپنی ذات میں اپنے افعال واکتساب کمالات میں مادے سے مستغنی ہوتا ہے ،یعنی نہ خودمادی ہوتا ہے اور افعال واکتساب کمالات میں مادے کا محتاج ہوتا ہے، یہ جوہر روحانی ہے جس کو حق تعالیٰ نے انسانی بدن سے متعلق کر دیا ہے، قلب کا وہ نور ہے جس کی وجہ سے حق وباطل کے مابین تمیز ہوتی رہتی ہے، مادے سے مجرد جوہر ہے،جس کو انسانی بدن کے ساتھ تدبیر و تصرف کا تعلق ہے۔