عقل فعال – عقل عاشر
یہ عقل عاشر ہے ،یعنی دسویں عقل کہلاتی ہے ،جس کو شریعت کی زبان میں ناموس اکبر،جبرائیل اور روح القدس کہاجاتا ہے ،یہ لوح الکل جوہر ومجرد ہونے کے علاوہ روح ومادے کا سرچشمہ اور عالم عناصر کی علت ہے، اس کو فعال (بہت بڑی کارگزار) اس بناء پر کہاجاتا ہے کہ عالم عناصر میں ا س کے تصرفات وافعال سب سے زیادہ ہیں۔