علت فاعلی
جس سے فعل صادر ہو اور اس کی وجہ سے معلول کا وجود ہو ، یعنی ایسی علت جس سے معلول کا وجود ہوا ہو، جیسے بڑھئی چارپائی کے لیے علت تامہ ہے۔
علت مادی ،صوری، غائی ، فاعلی کی مثال یکجا طور پر یوں سمجھی جائے کہ پانی پینے کے لئے کمہار نے کوزہ بنایا ،کوزہ بنانے والا کمہار کوزے کی ’’علت فاعلی ‘‘ہے ،کوزہ کی ہیئت و شکل ’’علت صوری ‘‘ہے ،جس مٹی سے بنایا گیا ہو مٹی ’’علت مادی ‘‘ہے، کوزے کی غرض وغایت پانی پینا ہے یہ ’’علت غائی ‘‘ہے۔