غیب
وہ امر خفی کہلاتا ہے جس کا ادراک کوئی سی حس بھی نہیں کرسکتی اور نہ ہدایت عقلی اس کی مقتضی ہوسکتی ہے، اس کی دو قسمیں ہیں:
(۱) ایک یہ کہ اس پر کوئی عقلی یا سماعی دلیل نہ ہو جیسے :وعندہ مفاتیح الغیب لا یعلم ھا الا ھو۔
(۲) دوسری قسم وہ ہے جس پر عقلی یا سماعی دلیل ہو، جیسے صانع ومبدع اور خلاق عالم کا وجود وکنہ اس کے صفات، عالم آخرت وغیرہ وغیرہ۔