فصاحت – فصیح
وہ کلام فصاحت پر مشتمل اور فصیح کہلاتا ہے جس کے الفاظ و معانی میں تعقید یعنی گرہ نہ ہو، ثقیل ونامانوس الفاظ اور تنافر کلمات سے پاک، کریہہ الصوت، مغلق (غیر واضح) اور خلاف قیاس الفاظ سے یکسر صاف ہو، صراحت ووضاحت کے ساتھ مفہوم ادا کر رہا ہو، لفظی و معنوی اعتبار سے ماسبق سے مربوط اور اس کے معیار پر ہو جس میں متوازن معتدل اور موزوں ترین الفاظ ادائے مفہوم کے لئے لائے گئے ہوں۔