فصل

جو شے کی ذات کو دوسرے سے ممتاز ومتمیز کر دے۔

وہ ایسی کلی ذاتی ہے جو أی شيء ھو فی ذاتہ کے جواب میں کسی چیز پر بولی جائے اور اپنے افراد کو اس کی جنس میں شریک دیگر جزئیات سے جدا کردے، جیسے ناطق، انسان کا فصل ہے کیوں کہ حیوان ہونے میں انسان کے ساتھ جتنی چیزیں شریک ہیں ناطق انسان کو ان تمام چیزوں سے جدا کر دیتا ہے، بایں طور کہ حیوان ناطق صرف انسان ہی ہے ناکہ دیگر مخلوق ،نیز فصل کا دوسرا نام ممیز ذاتی بھی ہے۔
فصل کی دو قسمیں ہیں: (۱) فصل قریب (۲) فصل بعید

error: Content is protected !!