فکر

امور معلومہ کا اس طرح ترتیب دینا کہ اس سے مجہول معلوم اور حاصل ہوجائے، نظر اورفکر ہم معنی ہیں، الایہ کہ نظر میں امور معلومہ کا ملاحظہ لازم ہوجاتا ہے اور فکر میں ضروری نہیں ہوتا۔

فکر سے تین معنی مراد لئے جاتے ہیں:
(۱)ایک معقولات میں نفس کی حرکت خواہ کسی مطلوب کی تحصیل کے لئے ہو یا نہ ہو، اس فکر کے مقابل ’’تخیل ‘‘ہے جس کی حرکت محسوسات تک محدود ہے۔
(۲) دوسرے مطالب سے مبادی کی طرف اور مبادی سے مطالب کی طرف حرکت یعنی دونوں حرکتوں کا مجموعہ، اس فکر کا مقابل ’’حدس‘‘ ہے۔
(۳) تیسری حرکت اولیٰ جو منقطع بھی ہوتی رہتی ہے اور جاری ہو کر حرکت ثانیہ سے ملتی بھی رہتی ہے اس فکر کا بالمقابل ’’ضرورت ‘‘ہے۔

error: Content is protected !!