قبیح لعینہ شرعا

قبیح لعینہ شرعا، یعنی وہ امر جس کو شریعت نے برا بتایاہو ، اگر چہ عقل اس کی برائی کو نہ سمجھتی ہو، یعنی شریعت کی رہنمائی کے بغیر عقل اس کی قباحت معلوم نہ کرسکے، ، جیسے آزاد انسان کو بیچنا ،خرید وفروخت از روئے عقل اچھی اور جائز چیز ہے ،اورنفس بیع میں کوئی قباحت نہیں، مگرشریعت نے اس بیع کو ممنوع قرار دیا ہے ، کیونکہ آزاد انسان خرید وفروخت کا محل نہیں،سوعقل بھی شریعت کی رہنمائی سے یہ فیصلہ کرتی ہے کہ آزاد آدمی بکنے کے لائق نہیں ہے ۔

error: Content is protected !!