قبیح لغیرہ مجاورا
قبیح لغیرہ مجاورا، یعنی وہ امر جس میں برائی کسی مجاور (پڑوسی) کی وجہ سے آئی ہو ،جیسے جمعہ کی اذان کے بعد خرید وفروخت کرنا ، یہ بیع کا وصف لازم نہیں ، اس سے لگی ہوئی ایک بات ہے ، کیونکہ وہ اس سے جدا ہوسکتی ہے ، مثلا جمعہ کے لیے جاتے ہوئے راستہ میں اس طرح خرید وفروخت کرنا کہ سعی میں خلل نہ پڑے۔
