قضیہ موجہہ صادقہ
وہ قضیہ ہے جس میں جہت قضیہ، مادۂ قضیہ کے موافق ہو، جیسے کل انسان حیوان بالضرورۃ، انسان کے لیے حیوانیت نفس الامر میں بھی ضروری ہے اور قضیہ میں جو جہت ذکر کی گئی ہے وہ بھی بالضرورت ہے، پس مادۂ قضیہ اور جہت قضیہ ایک دوسرے کے موافق ہوئے۔
