قوت غضبیہ

قوت شوقیہ کے ماتحت قوت ہے جو کسی مضر اور مخالف چیز سے بچنے کے لئے اعضاء میں حرکت پیدا کردیتی ہے، یہ قوت افراد انسانی کو عظیم مہمات اور بڑے بڑے معرکے سر کرنے کے لیے اقدام پر مجبور کرتی ہے ،اس میں غلبہ اور تسلط کا شوق پیدا کرتی ہے، اعلیٰ سے اعلیٰ منصب اور بلندو بالا اعزاز وعہدے حاصل کرنے پر تیار کرتی ہے ،جو امور خلاف طبع ہوں ان کے مقابلے کے لیے طبیعت میں جوش و خروش اورانتقام کے جذبات میں ہیجان پیدا کرتی ہے، یہ قوت قوت سبعیہ (درندگی) اور نفس لوامہ بھی کہلاتی ہے۔ یہ نفس بھی روشنی اورنور قلب ہی سے حاصل کیا کرتا ہے، تاہم اس پر کبھی کبھی غفلت طاری ہوجاتی ہے اور غفلت کے ان لمحات میں اس سے کچھ ناپسندیدہ افعال اور نامناسب حرکات سرزد ہوجاتی ہیں ،مگر وہ فوراً ہی خواب غفلت سے بیدار اور چوکنا ہو کر اپنے نفس کو ملامت کرنے لگتا ہے، درپے تلافی ہوجاتا ہے اور بالآخر تائب ہو کر گناہ سے ایسا پاک وصاف ہوجاتا ہے کہ جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہ تھا’’ التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ‘‘ تائب ہوجانے کے بعد بشرطیکہ اس توبہ میں آئندہ کے لیے گناہوں سے بچے رہنے کا عزم پوشیدہ ہو۔

error: Content is protected !!