لازم – ملزوم

کسی شے کا شے سے جدا نہ ہونا، لازم وتلازم، ایک شے یا حکم کا دوسرے حکم یا شے کو مقتضی ہونا ،یعنی ایک حکم یا شئے وقوع پذیر ہوجائے تو لازماً دوسرا حکم اور دوسری شے بھی واقع ہو، شے اول ملزوم شے ثانی لازم کہلائے گی۔

اگر عقل لازم کے خلاف تصور ہی نہ کر سکے تو ملازمہ عقلیہ ہے، اگر خلاف تصور کر سکے تو ملازمہ عادیہ ہے، اگر شے دوسرے کو خارج یعنی واقع اور نفس الامر میں مقتضی ہو تو ملازمہ خارجیہ ہے ،اگر ذہن میں مقتضی ہو تو ملازمہ ذہنیہ ہے۔

error: Content is protected !!