لوامع

یہ انوار ساطعہ ہیں، یہ ان لوگوں پر ظاہر ہوتے ہیں جن کے نفوس ضعیف ہوتے ہیں، یہ انوار خیال سے حس مشترک پر منعکس ہوتے ہیں اور حواس ظاہری سے مشاہدہ کئے جاسکتے ہیں، یہ انوار اس طرح دکھائی دیتے ہیں جیسے انسان شہاب ثاقب، چاند اور سورج کے انوار کا مشاہدہ کرتا ہے جس سے ماحول روشن نظر آتا ہے، اب اگر نفس پر قہر وعتاب اور وعید کا غلبہ ہے تو یہ انوار سرخ رنگ کے نظر آئیں گے ،اور اگر نفس پر لطف و کرم کا غلبہ ہے تو سبزی مائل نظرآئیں گے۔

error: Content is protected !!