متواتر معنوی
وہ حدیث جس کے معنی متواتر ہوں مگر الفاظ متواتر نہ ہوں، جیسے احادیث رفع یدین فی الدعاء ،دعاء کے وقت ہاتھوں کو اٹھانے کی بابت سو کے قریب احادیث ہیں جن میں مختلف مواقع پر دعاء کے لئے ہاتھ اٹھانے کا ذکر ہے، الگ الگ سب حد تو اتر کو نہیںپہنچتیں مگر ان کا قدر مشترک مفہوم وحاصل یعنی دعاء کے وقت ہاتھوں کا اٹھانا متواتر ہے۔