مرتبہ انسان کامل
اس مرتبے کو تمام مراتب الٰہیہ اور کونیہ سے تعبیر کیا جاتا ہے اور یہ تمام مراتب کا جامع ہے، خواہ وہ عقول ہوں یا نفوس ہوں، مراتب کلیہ ہوں یا جزئیہ۔ یہ مرتبہ تمام مراتب طبیعیہ حتی کہ تنزلات وجود کی آخری حد تک پر حاوی ہے یہاں تک کہ یہ مرتبہ الٰہیہ تک پہنچ جاتا ہے، اس مرتبہ اور مرتبہ الٰہیہ میں ربوبیت اور مربوبیت کا فرق رہ جاتا ہے اسی وجہ سے اس کو اللہ تعالیٰ کا خلیفہ کہا گیا ہے اور حق جل مجدہ کی نیابت وخلافت سے نوازا گیا ہے اس مرتبے کو مرتبہ عمائیہ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔ سارے موجودات اور کائنات ارضی و سماوی میں اس مقام رفیع وارفع تک پہنچنے والی صرف ایک ذات اقدس ہے اور وہ ہے حقیقت محمدا:بہ مقامے کہ رسیدہ نہ رسد ہیچ نبی
