مفہوم مخالف
ووہ مفہوم ہے جو کلام سے بطریق التزام سمجھا جائے، بالفاظ دیگر وہ مفہوم ہے جس میں مسکوت عنہ مذکور کی ضد ہو، اس کو دلیلِ خطاب بھی کہتے ہیں جیسے باری تعالی کے فرمان ’’اور جو لوگ (زنا کی) تہمت لگائیں پاکدامن عورتوں کو (جن کا زانیہ ہوناکسی دلیل یا قرینۂ شرعیہ سے ثابت نہیں) اور پھر چار گواہ (اپنے دعوے پر) نہ لاسکیں تو ایسے لوگوں کو اَسِّی درّے لگاؤ اور ان کی کوئی گواہی کبھی قبول مت کرو‘‘، اس حکم مذکور کا مفہوم مخالف یہ ہے کہ پاکدامن عورتوں پرتہمت لگانے والے کو اسی سے زائد لگانے نہ لگانے کا تذکرہ نص میں مذکور نہ ہونے کی بنا پر زائد کوڑے لگانا واجب نہیں۔