منادی
نحویین کی اصطلاح میں وہ اسم ہوتا ہے جس کے مدلول کا اقبال حقیقتاً یا حکماً مطلوب ہوا کرتا ہے، ایسے حرف کے ساتھ جو لفظ ’’ادعوا‘‘ کا قائم مقام ہو، خواہ یہ حرف قائم مقام ’’ادعوا‘‘ لفظاً مذکور ہو جیسے یا زید، یا مقدرومحذو ف ہو، جیسے یوسف اعرض عن ہذا۔ یہاں یوسف سے پہلے حرف یا’’مقدر‘‘ ہے یعنی دراصل’’یایوسف‘‘ ہے۔