منفصلہ حقیقیہ
وہ شرطیہ منفصلہ ہے جس کے مقدم اور تالی کے درمیان منافات یا عدم منافات کاحکم صدق اور کذب دونوں میں ایک ساتھ ہو،یعنی نہ تو دونوں ایک ساتھ جمع ہو سکتے ہوں اور نہ ہی جدا ہوسکتے ہوں، جیسے ہر موجود چیز خالق ہے یا مخلوق، لہذا ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی چیز نہ تو خالق ہو اور نہ ہی مخلوق ہو اور نہ ہی یہ ہو سکتا کہ ایک ہی چیز خالق بھی ہو اور مخلوق بھی ہو۔