نفس الامر

وہ علم ذاتی اور واقعی جو کل اشیاء کی صورتوں کے کلیات وجزئیات صغیر وکبیر مفصل، خارجی وذہنی سب پر حاوی ہو۔

کسی شے کے نفس الا مر میں موجود ہونے کے معنی یہ ہیں کہ وہ شے فی نفسہ ازخود یعنی اپنے آپ موجود ہے ،اس کا وجود کسی فرض کرنے و الے کے فرض پر ،اور اعتبار کرنے والے کے اعتبار پر موقوف و معلق نہیں ہے ،طلوع شمس کے بعد وجود نہار ایک ایسی اٹل اور بذات خود قطعی حقیقت ہے کہ کوئی فرض کرنے والا موجود ہو یا نہ ہو اور وہ فرض کر ے یا نہ کرے وہ شے تو موجو د وروشن ہو کر ہی رہے گی ،یا موضوع کا اس طرح ہونا کہ اس پر یہ کہنا صحیح ہو کہ وہ ایسا ہی ہے۔

error: Content is protected !!