نفس نباتی
جسم طبعی کا کمال اول ہے ،یعنی اس کی وجہ سے نوع ذات کے اعتبار سے مکمل ہوجاتی ہے ،اس کی ایک صورت نوعیہ ہے جو عدیم الشعور ہے ترکیب نبات کی محافظ ہے ،اسی کی وجہ سے اطراف میں نمو کا ظہور ہوتا ہے ،نشوونما ہوتی رہتی ہے اور مختلف افعال مختلف آلات کے ذریعے صادر ہوتے رہتے ہیں ، یہ مختلف آلات : قوت غازیہ، نامیہ، مولدہ، جاذبہ، ماسکہ، ہاضمہ اور دافعہ ہیں ،نباتات غذا حاصل کرتے ہیں ،لیکن حرکت ارادی کے ناقابل اور غیر ذی شعور ہیں۔