وصف عنوانی

نفس الا مر میں اپنی ذات پر موضوع کے صادق آنے کا امکان۔

منطق کی اصطلاح میں وصف عنوانی وہ شے ہوا کرتی ہے جس کو موضوع سے تعبیر کرتے ہیں، جن افراد پر موضوع صادق آتا ہے وہ ذات موضوع کہلاتے ہیں ، اور موضوع کا جو مفہوم ہوتا ہے وہ وصف موضوع اور عنوان موضوع کہلاتا ہے جس کو دوسرے لفظوں میں ’’وصف عنوانی‘‘ کہاجاتا ہے، اگر یہ وصف عنوانی نوع کا عنوان ہو تو عین ذات ہوتا ہے، اگر جنس وفصل کا عنوان ہو تو جزو ذات ہوتا ہے ،اگر خاصہ یا عرض عام کا عنوان ہو توخارج عن الذات ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!