کلی ذاتی

 وہ کلی ہے جو اپنے افراد کی پوری حقیقت ہو یا حقیقت کا جز ہو، جیسے انسان اپنے افراد زید، عمر بکر وغیرہ کی پوری حقیقت ہے کیوں کہ زید عمر بکر وغیرہ کی پوری حقیقت ہے حیوان ناطق، اور انسان بھی حیوان ناطق ہی کا دوسرا نام ہے، یا جیسے حیوان اپنے افراد انسان، فرس وغیرہ کی حقیقت کا جز ہے کیوں کہ انسان کی حقیقت ہے’’ حیوان ناطق‘‘ اور فرس کی حقیقت ہے ’’حیوان صاہل‘‘  لہذا معلوم ہوا کہ دونوں کی حقیقت کا ایک جز حیوان بھی ہے۔

کلی ذاتی کی تین قسمیں ہیں: (۱) جنس (۲) نوع (۳) فصل۔

error: Content is protected !!