کلی متواطی
وہ ایسا اسم مفرد ہے جس کے کثیر افراد ہوں اور وہ معنی اپنے تمام افراد پر برابر برابر صادق آئے، اولیت، اولویت، اشدیت اور ازیدیت کا فرق نہ ہو، یعنی جس کے معنی واحد اور شخص کے نہ ہوں ،بلکہ ا س کے افراد کثیر ہوں ،اور یہ معنی اس کے تمام افراد پر اولیت، اولویت، شدت اور زیادتی کے فرق کے بغیر برابر برابر صادق آئیں۔، جیسے انسان کیوں کہ اس کے بہت سارے افراد ہیں؛ مثلا احمد، اسعد، ارشد وغیرہ اور لفظ انسان ہر ایک پر برابر برابر صادق آتا ہے یعنی ہر ایک کو انسان کہنا صحیح ہے۔
