کلی مشکک
وہ ایسا اسم مفرد ہے جس کے کثیر افراد ہوں اور وہ معنی اپنے تمام افراد پر باہمی فرق کے ساتھ صادق آئے، یعنی جس کے معنی واحد اور شخص کے نہ ہوں ،بلکہ ا سکے افراد کثیر ہوں اور یہ معنی اس کے تمام افراد پر برابر برابر نہیں ،بلکہ فرق کے ساتھ صادق آئیں، جیسے نرم، گرم وغیرہ۔
یا یوں کہا جائے کہ وہ کلی ہے جو اپنے افراد پر علی التسویہ (برابر برابر) صادق نہ آئے ،بلکہ اس کا صدق بعض افرادپراقدم واولیٰ ہو،اوربعض پراقدم واولیٰ نہ ہو،جیسے وجودکہ اس کاصدق حق تعالیٰ پراقدام وادنیٰ ہے اورممکنات پراس کاصدق کم تراورادنیٰ درجے کاہے۔
