اعتدال – عدالت
، ہر چیزکا دسط ، درمیانی راہ ، افراط وتفریط کے مابین ، لغت میں عدالت کے معنی برابر کرنے کے ہیں۔ اصطلاح شریعت میں یہ لفظ جادہ حق وراہ صواب پر ثابت قدم رہنے، اوامرو احکام شرعیہ بجالانے اورممنوعات ومنہیات سے دامن بچا کر چلنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس میں تو سط، توازن اور میانہ روی ملحوظ رہتی ہے ،کمی اور بیشی کی اس میں گنجائش نہیں۔
