افق حسی
لغت میں افق کے معنی کنارہ اور طرف (جانب) کے ہیں۔ فن ہیئت کی اصطلاح میں اس کا اطلاق تین دائروں پر کیا جاتا ہے۔ پہلا وہ بڑا دائرہ ہے جو آسمان کے دکھنے والے اور نظروں سے اوجھل حصوں کے درمیان حد فاصل کا کام دیتا ہے، اور سمت الراس، سمت القدم کو باہم ملا دینے والے خط پر عموداً (سیدھا) پڑتا ہے۔ یہ دائرہ افقی حقیقی کہلاتا ہے۔ دوسرا چھوٹا دائرہ ہے جو افق حقیقی کو جو اس کے موازی ہے۔ اوپر سے زمین کو چھو رہاہے۔ یہ دائرہ حسی کہلاتاہے۔ تیسرا دائرہ وہ ہے جس کا محیط اس خط کی طرف سے مرتسح ہوتا ہے جو نگاہ سے نکل کر فلک اعظم کی سطح تک پہنچ جاتا ہے اور زمین کو چھو رہا ہے۔ جب اس خط کو الٹا کر دیا جائے اس طرح کہ اس کی وہ سطح جو نظر سے قریب اور زمین سے ملی ہوئی ہے قائم رکھی جائے تو اس کو بھی افق حسی کہاجائے گا گویا یہ افق حسی نمبر۲ ہوا۔
