الواحد لا یصدر عنہ الا الواحد
فلسفہ کا کلیہ ہے کہ شے واحد سے ایک ہی چیز صادر ہوسکتی ہے۔ ایک شے متعدد اشیاء کے صدور کا سبب نہیں بن سکتی۔ اسی بنا پرفلد سفہ کا ادعاء ہے کہ خلاق عالم جل مجدہ‘ نے صرف عقل اول کو پیدا کیا اور اسی اصول کے ماتحت عقل اول کی خلاقی سے ساری کائنات اور جملہ موجودات باللہ ظہور میں آئے۔