امکان نفس الامری
جس کی صفت یہ امکان ہو کہ اگر اس کا وجو د بالفعل فرض کر لیا جائے تو نہ باعتبار ذات ممکن کے کہ کوئی محال لازم آئے نہ اس کے غیر کے اعتبار سے محال لازم آئے۔ مثلاً ارشد کے لیے کتابت بامکان نفس الامری ممکن ہے، اب اگر ارشد کو بالفعل کاتب مان لیا جائے تو خود ارشدکی ذات اور اس کے غیر کے لحاظ سے کسی قسم کا محال لازم نہیں آجاتا۔
