برزخ کبری

صوفیاء وعارفین کی اصطلاح میں اس سے بارگاہ احدیت مراد ہوتی ہے، تعین اول سے بھی اس کو تعبیر کرلیا جاتا ہے کہ وہ تمام برازخ کا مجموعہ بنیاد اور اصل البرازخ ہے۔ اس کو برزخ اول، برزخ اعظم، برزخ اکبر اور برزخ جامع بھی کہتے ہیں، اس برزخ کبریٰ اور تمام برازخ کا مصداق خلاق کی وہی تخلیق اول ہے جو ’’اول ماخلق اللہ نوری ‘‘کا مظہر ہے۔

error: Content is protected !!