برہان سلمی

طول وعرض دونوں کی جانب بعد کے عدم متناہی (لا انتہا تک جانے) کو باطل کر نے والی دلیل مثلاً طولاً اورعرضاً جو بعد غیر متناہی ہے اس کے کسی مقام سے دو خط اس نمونے کے مطابق (۸) نکالے جائیں جو لا الیٰ نہایت تک جانے والے ہیں ظاہر ہے کہ ان دونوں لا متناہی خطوط کے مابین جو فرج (کشادگی) ہے وہ بھی غیر متناہی ہونی چاہیے ،حالانکہ وہ دو خطوں کے مابین محصور ہے ،اور محصور بین الحاصرین غیر متناہی ہونہیں سکتا (فلاسفہ کا کادعویٰ تو یہ تھاکہ برہان سلمی بعد کی لا متناہی کو طولاً بھی باطل کرتی ہے اور عرضاً بھی ،لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ صرف عرضاً لامتناہی کے ابطال کی دلیل بن سکتی ہے طولاً نہیں بن سکتی)۔

error: Content is protected !!