بیان

لغت میں بیان کے معنی صرف اظہار کے ہیں، علم اصول میں اس کی تعبیر اس طرح کی جاتی ہے کہ ’’ مخاطب کو جو بات معلوم نہیں ہے اس کو تفصیل کے ساتھ قول یا فعل سے اس طرح ذہن نشین کر دیا جائے کہ کوئی پہلو تشنہ نہ رہ جائے، علم معانی وبیان کی اصطلاح میں بیان سے یہ مراد لی جاتی ہے کہ مقصد کو ایسے کلام سے اور طرح طرح کے ایسے انداز سے واضح کیاجائے جو مقتضائے حال کے مطابق ہو اور بخوبی اظہار مدعا کر سکے اور اس مفہوم ومعنی کی وضاحت کرسکے جو کلام میں پہلے سے مستور ومخفی ہے۔

error: Content is protected !!