حافظ الحدیث

حدیث کی اصطلاح میں حافظ حدیث کو حافظ کہتے ہیں جس کے متعد مراتب ہیں، وہ مبتدی طالب علم بھی ’’حافظ‘‘ کہلاتا ہے جو علم حدیث کی جانب رغبت رکھتا ہے، محدث، استاذ کامل، شیخ الحدیث اور امام الحدیث کو بھی ’’حافظ ‘‘کہاجاتا ہے۔خصوصیت کے ساتھ حافظ کا اطلاق اس محدث پر ہوتا ہے جس کو ایک لاکھ احادیث مع متن واسناد کے یاد ہوں، اور تاریخی حیثیت سے تمام راویوں کے حالات مع جرح وتعدیل کے اس کے علم اور حافظے میں محفوظ ہوں جو ان رواۃ پر کی گئی ہے۔

محدث اور حافظ میں یہ فرق کیا گیا ہے کہ محدث روایت کو درایت کی کسوٹی پر کستا اور پر کھتا ہے اور حافظ ہر وہ روایت بیان کردیتا ہے جو اس تک پہنچتی ہے اور مفید مدعا ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!