حرکت کیفی
جو بالذات نہ قسمت کو قبول کرے نہ نسبت کو، یا ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف حرکت جیسے ٹھنڈے پانی کو گرم یا گرم پانی کو ٹھنڈا کر نے میں ہوتی ہے اس کو ’’استحالہ‘‘ بھی کہا جاتاہے، یا وہ کیفیت و حالت جو متحرک کو اس وقت تک حاصل رہتی ہے جب تک وہ مبداء اور منتہیٰ کے وسط وما بین رہتاہے ، اسے حرکت فی الکیف بھی کہتے ہیں ۔