دوران

لغت میں دوران کے معنی طواف کرنے اور کسی شے کے گرد گھومنے کے ہیں، اصطلاحی معنی یہ ہیں کہ ایک دوسری شے ایسی شے کے گرد گھومے کہ جس میں علت ہونے کی صلاحیت ہو ، جیسے شراب پینے کے بعد نشہ لازماً ہوجایا کرتا ہے ،گویا نشہ شراب پینے پر مرتب ہوتا ہے اور اس پر موقوف ہے ،شے اول ’’دائر‘‘ کہلاتی ہے اور دوسری شے ’’مدار‘‘،بالفاظ دیگر ’’دوران ‘‘نام ہے ایک شے کے ساتھ ایک شے کے ملنے کااور اقتران کا، یہ اقتران کبھی تو صرف وجود کے اعتبار سے ہوتا ہے اور کبھی عدم کے اعتبار سے اور کبھی وجود وعدم دونوں کے اعتبار سے ہوا کرتا ہے۔

کسی حکم کی علت معلوم کرنے کے متعدد طریقوں میں سے ایک طریقہ ’’دوران‘‘ ہے ، سو دوران کسی حکم کا اپنی علت کے ساتھ رہنا ہے علت کے پائے جانے کی صورت میں بھی اور نہ پائے جانے کی صورت میں بھی، یعنی جب علت پائی جائے تو حکم بھی پایا جائے اور جب علت معدوم ہو تو حکم بھی معدوم ہو، مثلا شراب جب تک نشہ آور ہے حرام ہے اور جب سرکہ بن جائے اور نشہ ختم ہو جائے تو حرام نہیں ہے اور اس کا دوسرا نام ’’طرد و عکس‘‘ بھی ہے۔

error: Content is protected !!