روح
روح شریعت کی اصطلاح میں ’’امرربی ‘‘ہے جس کی حقیقت صرف علام الغیوب جانتا ہے،طبی اصطلاح میں روح ان لطیف اور سبک بخارات کو کہا جاتاہے جو دل کے صاف ستھرے خون سے ابھرتے اور پیدا ہوتے ہیں، گویا روح پاکیزہ خون کی لطیف بھاپ ہوتی ہے ،انہیں بخارات سے قوتوں کا تعلق ہوتا ہے، یہ روح مختلف ذرائع سے اور متعدد راہوں سے جسم کے مختلف حصوں میں پہنچتی ہے اور اپنا عمل دخل جاری رکھتی ہے، اس کے مختلف روپ حسب ذیل ہیں:
روح اعظم، روح القدس، روح انسانی، روح باطنہ، روح حیوانی، روح طبعی، روح نفسانی، روح نباتی۔