ضرورت مطلقہ
ضرورت یعنی کوئی شے دوسری شے سے عقلاً جدا نہ ہوسکے ،یعنی ایک شے کے دوسری شے سے چھوٹ جانے کو عقل قبول نہ کرے ،گویا یہ انفکاک ممنوع ہو تو ا س کوضرورت سے تعبیر کیا جاتا ہے، اس کی ایک قسم ضرورت مطلقہ ہے ، اس کوضرورت ذاتی بھی کہاجاتا ہے ، یہ ضرورت ذات کے قیام وبقاء تک باقی رہتی ہے۔