عوارض غریبہ

جو شے کو بالذات عارض نہ ہوں ، عوارض غریبہ کی تین قسمیں ہیں:

(۱) وہ عوارض ہیں جو شیء کو بواسطۂ امر اعم عارض ہوتے ہیں جیسے انسان کو مَشْیٌ (چلنا) عارض ہوتا ہے بواسطہ حیوان کے، اور حیوان انسان سے اعم ہے۔
(۲) وہ عوارض ہیں جو شئی کو بواسطۂ امر اخص عارض ہوتے ہیں، جیسے حیوان کو ضحک بواسطۂ انسان عارض ہوتا ہے اور انسان حیوان سے اخص ہے۔
(۳) وہ عوارض ہیں جو شئی کو بواسطۂ امر مبائن عارض ہوتے ہیں، جیسے پانی کو حرارت بواسطۂ نار (آگ) عارض ہوتی ہے، اور آگ اور پانی میں تباین کی نسبت ہے۔

error: Content is protected !!