عکس نقیض
عکس نقیض کی تعریف میں دو مذہب ہیں ایک قدماء کا اوردوسرا متأخرین کا۔
مذہب قدماء: طرفین قضیہ کی نقیض کو اس طرح ایک دوسرے کی جگہ رکھ دینا کہ اس کا صدق اورکیف علی حالہ باقی رہے۔
مذہب متأخرین : نقیض ثانی کو اول کی جگہ اور عین اول کو ثانی کی جگہ اس طور پر رکھ دینا کہ وہ ایجاب اور سلب میں مختلف ہو جائیں۔
نوٹ : عکس نقیض میں موجبات کا حکم وہی ہے جو عکس مستوی میں سوالب کا ہے اسی طرح یہاں کے سوالب کا حکم وہی ہے جو وہاں کے موجبات کا ہے۔
موجبہ کلیہ کا عکس نقیض: موجبہ کلیہ کا عکس نقیض موجبہ کلیہ ہی آتا، ہے جیسے ’’کل إنسان حیوان‘‘ کا عکس نقیض ’’کل لا حیوان لا إنسان‘‘ (ہر غیر جاندار غیر انسان ہے) آتا ہے۔
موجبہ جزئیہ کا عکس نقیض: موجبہ جزئیہ کا عکس نقیض نہیں آتا۔
سالبہ کلیہ کا عکس نقیض:سالبہ کلیہ کا عکس نقیض سالبہ جزئیہ آتا ہے، جیسے ’’لا شيء من الإنسان بفرس‘‘ کا عکس نقیض ’’بعض اللافرس لیس بلا إنسان‘‘(بعض لا فرس انسان ہیں) آتا ہے۔
سالبہ جزئیہ کا عکس نقیض:سالبہ جزئیہ کا عکس نقیض سالبہ جزئیہ ہی آتا ہے، جیسے ’’بعض الحیوان لیس بإنسان‘‘ کا عکس نقیض ’’بعض اللاإنسان لیس بلا حیوان‘‘ (بعض لا انسان حیوان ہیں) آتا ہے۔