قوت
وہ قوت جو جاندار اور جسم نامی میں محنت شاقہ برداشت کرنے اور آسمانی وزمینی حوادث کے مقابلے کے لئے ودیعت کی گئی ہے، نفس نباتی کی اس وقت کو قوت طبیعیہ کہاجاتا ہے ،نفس حیوانی کی قوت کو قوت نفسانیہ سے تعبیر کیا جاتا ہے ،اور نفس انسانی کی قوت کو قوت عقلیہ سے موسوم کیا جاتا ہے ،انسانی قوائے عقلیہ کو ادراک کلیات کے اعتبار سے قوت نظری، عقل نظری اور استنباط جزئیات وصناعات فکریہ کے لحاظ سے اور اس پر رائے زنی اور دلائل قائم کرنے کی بناء پر قوت عملی اور عقل عملی کانام دیا جاتا ہے۔
