منطقہ
کرے کا ایک بڑا دائرہ جوقطبین کے منتصف، نصف نصف کر دینے والے حصے یعنی وسط میں ہوتا ہے، اس کی حرکت دوسرے دائرے سے زیادہ ہوتی ہے، یا منطقہ ان دو قوسوں کا نام ہے جونقطہ مشرق سے نکلتی ہیں، ان میں سے ایک تو مدار سرحان پر منتہی ہوتی اور دوسری مدار جدی پر ختم ہوتی ہے، اول الذکر شمالیہ اور آخر الذکر جنوبیہ کہلاتی ہے، منطقہ کی شمالی اور جنوبی قوسیں چھ چھ برجوں پر تقسیم ہوجاتی ہیں، شمالی قوس کے چھ برجوں میں سے حمل، ثور، جوزاء، چڑھتے ہوئے اور سرطان اسد، سنبلہ اترتے ہوئے برج ہیں، جنوبی قوس کے چھ برجوں میں سے جدی، دلو، حوت چڑھتے ہوئے اور میزان عقرب، قوس اترتے ہوئے بروج ہیں۔