موجود خارجی
وہ موجود ہے جو خارج از ذہن وجود سے متصف ہو ، یعنی صرف ذہنی وجود نہیں، بلکہ خارج میں بھی اس کا وجود ہو جیسے زید، عمر، آسمان وغیرہ ، یعنی جس کے وجود کے لئے خارج ظرف ہو، موجود خارجی جب تک خارج میں ہوتا ہے وہ شخص اور ہویت عینیہ کہلاتا ہے ،اور عوارض خارجیہ شخصیہ کے ساتھ متصف ہوتا ہے اور انہیں کی وجہ سے متشخص ہوتا ہے۔۔