ناقص واوی – یائ
علم نحو کی اصطلاح میں جس فعل کے آخر میں حرف اصلی کے بجائے حرف علت آجائے ،اس کو’’ معتل اللام‘‘ بھی کہتے ہیں ، ناقص کی دو قسمیں ہیں : ناقص واوی اور ناقص یائی۔
ناقص واوی : وہ ناقص ہے جس میں میزان کے لام کلمہ کے مقابلہ میں واو ہو ، جیسے نحو بر وزن فعل ، رخو بر وزن فعل۔
ناقص یائی : وہ ناقص ہے جس میں میزان کے لام کلمہ کے مقابلہ یاء ہو ، جیسے رمی بر وزن فعل ، عشی بر وزن فعل۔