نفس ملکیہ

حقائق کائنات کے سمجھنے اور ان کے معلوم کرنے کا سرچشمہ قوت عقلیہ ہے، یہ ہر چیز کا انجام معلوم کرنے اور ہر امر کے مفاسد و مصالح میں امتیاز اور اچھے برے میں تمیز کے لیے انسان کے جذبہ شوق کو برا نگیختہ کرتی ہے اور ہر معاملے اور ہر مسئلے پر اس کو گہری نظر ڈالنے پر ابھارتی ہے، مختلف علوم وفنون کی تحصیل اور ان میں جدت طرازیوں پر مائل کرتی ہے، اس قوت کو قوت عقلیہ، نفس مطمئنہ اور نفس نطقیہ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!