وضع
(مقولہ) وہ ہیئت جو شے کو اس کے بعض اجزاء کو بعض کی طرف نسبت کرنے اور خارج کی طرف نسبت کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
یا جو اشارہ حسیہ کو قبول کرے، بالذات متحیز یعنی صاحب حیز ہو، یا وہ ہیئت جو جسم کے بعض اجزاء کو جسم کے بعض دوسری اجزاء کی بہ نسبت حاصل ہوتی ہے۔
