دائرہ نصف النہار
وہ بڑا دائرہ ہے جو مشرق ومغرب کو جدا کر دیتا ہے، قطبین کے افق پر گذرتا ہوا اس کو دو نقطوں پر قطع کر دیتا ہے کہ جو دونوں نقطے شمال وجنوب ہیں اور اس کے قطبین نصف شرقی اور نصف غربی کو افق سے نصف نصف کر دیتے ہیں، اور وہ دونوں نقطہائے مشرق و مغرب ہیں اور جو خط کہ نقطہائے شمال وجنوب کو ملا دینے والا ہے وہ خط نصف النہار ہے ،اور وہ خط مذکورہ ہر دودوائر کی حد مشترک اور ان کو جدا کر دینے والا ہے۔