مشروطہ عامہ
وہ قضیہ موجہہ ہے جس میں یہ حکم ہو کہ موضوع کے لیے محمول کاثبوت یا سلب اس وقت تک ضروری ہے جب تک موضوع کی ذات وصف عنوانی کے ساتھ متصف ہے، جیسے کل کاتب متحرک الأصابع بالضرورۃ ما دام کاتباً و لا شيء من الکاتب بساکن الأصابع بالضرورۃ ما دام کاتباً۔
یا یوں کہا جائے کہ جس میں موضوع کے لئے محمول کے ثبوت یا سلب کی ضرورت کا حکم کیا جائے جب تک کہ موضوع کی ذات اپنی کسی صفت کے ساتھ متصف ہویعنی ضرورت کے تحقق میں وصف موضوع کو دخل ہو۔
